31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ، پاکستان کا فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ،تنازعہ فلسطین کے...

اقوام متحدہ، پاکستان کا فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ،تنازعہ فلسطین کے فوری حل پر زو ر – ملیحہ لودھی

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔20 اکتوبر(اے پی پی)پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تنازعہ اور سانحہ فلسطین کو حل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔تشدد کے باعث مشرق وسطیٰ کے کئی حصے سانحے سے دوچار ہیں اس لیے اس تنازعے کو فوری طور پرسفارتی کوششوں سے حل کیا جائے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطینیوں کو درپیش مصائب اور مشکلات کے خاتمے کی بین الاقومی کوششوں میں تعطل اور خامیاں ہیں جس کی وجہ سے غصے اور ناانصافی کا احساس بڑھا ہے اور مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام میں اضافہ ہورہا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118389

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں