اقوام متحدہ ، پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ینگ فارن منسٹرز کانفرنس منعقد ہو گی

142
پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے پاکستانی تاجروں کو افریقی ممالک میں نئی منڈیوں تک رسائی کےلیے آسانی ہوگی،وزیر خارجہ

نیویارک۔20ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام ’’ینگ فارن منسٹرز کانفرنس‘‘منعقد ہو گی۔

سیاسی شراکت اور قیادت کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس سے مشترکہ مقاصد کے حوالے سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا

۔ 20 ستمبر کو ہونے والی اس کانفرنس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کے علاوہ نوجوانوں کے امور بارے یواین سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ مس جے آتھما وکرمانائیکے اور دیگر خطاب کریں گے۔