اقوام متحدہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ یہ تعین نہیں کر سکتی کہ سعودی عرب کی پٹرولیم کمپنیوں پر ہوئے ڈرون حملوں کا کون ذمہ دار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اس حادثے کے لیے ذمہ دارافراد کی شناخت کر سکے۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کی دو پٹرولیم تنصیبات پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جس سے تیل کی پیداوار نصف سے کم ہوگئی۔