پاکستانی مندوب کا سلامتی کونسل سے خطاب

108

نیو یارک ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اقوام متحدہ سے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنگ زدہ علاقوں میں خواتین کی حالت زار کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو جنگ سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے اور اس کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کیلئے نچلی سطح سے اوپر جانا ہوگا۔