اقوام متحدہ میں متعین پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال

نیویارک۔ یکم دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں متعین پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین نے عرب دنیا سمیت تمام اسلامی دنیا میں مایوسی اور غم و غصہ کی فضا پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے اور انتہا پسندی و دہشت گردی کی بعض تحاریک کے خاتمے کے لئے مسئلہ …

نیویارک۔ یکم دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں متعین پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین نے عرب دنیا سمیت تمام اسلامی دنیا میں مایوسی اور غم و غصہ کی فضا پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے اور انتہا پسندی و دہشت گردی کی بعض تحاریک کے خاتمے کے لئے مسئلہ فلسطین کا حل بہت ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی عوام سے پاکستان کی وابستگی اور مسئلہ فلسطین کے فوری جامع اور دیرپا حل کے لئے پاکستانی عزم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ دو ریاستی حل کی راہ میں اسرائیل کی طرف سے غیر قانونی آبادکاری ‘ فلسطینیوں کی بلا جواز حراست و قید ‘ غزہ کی بندش اور مسجد اقصیٰ کے گرد اشتعال انگیز کارروائیاں بڑی رکاوٹیں ہیں جن کو روکنے کے لئے عالمی برادری کو متفقہ راہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قابض قوت عالمی برادری کی طرف سے مربوط اور جامع اقدامات نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے اپنی اشتعال انگیزیاں بڑھا رہی ہے اور معاملہ سلجھنے کی طرف جانے کی بجائے مزید الجھتا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply