اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن آرمی پبلک سکول پشاور دہشت گردانہ حملے کی 8ویں برسی پر تقریب کی میزبانی کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

157
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

نیویارک۔16دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن آرمی پبلک سکول پشاور دہشت گردانہ حملے کی 8ویں برسی منارہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کی تنظیم کی "میموریز” مہم کے ایک حصے کے طور پر جو کہ مئی 2022 میں سپین کے مالاگا میں شروع کی گئی تھی ۔

دہشت گردی کے متاثرین کی اقوام متحدہ کی عالمی کانگریس اس سال ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی تھی۔ اس ضمن میں پاکستان آٹھویں برسی کے موقع پر ایک تقریب کی میزبانی کرے گا۔ وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ یادگاری تقریب میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک، متاثرین، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔