اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاﺅنٹس کے ذریعے بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ بدھ کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق مختلف جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلاتی جارہی ہیں۔