اقوام متحدہ ۔ 14 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پس منظر میں پاکستان نے اس مسئلہ کو ایک بارپھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے جنوبی ایشیاءمیں امن وسلامتی کےلئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا ہے جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق پر مباحثے کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 14 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پس منظر میں پاکستان نے اس مسئلہ کو ایک بارپھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھاتے ہوئے جنوبی ایشیاءمیں امن وسلامتی کےلئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا ہے جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے 193رکنی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کے نتیجے میں عصمت دری ، تشدد، غیرقانونی حراست اور ماورائے عدالت قتل جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آرہی ہیں، اس کی حالیہ بے رحمانہ مثال کشمیری رہنما برہان وانی کا قتل ہے جسے بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے درجنوں دیگر کشمیریوں کے ہمراہ قتل کیا۔ برہان وانی کے قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجہ میں اب تک 36 افراد مارے جاچکے ہیں، تشدد کی یہ لہر گذشتہ کئی سالوں میں شدید ترین ہے جس پر قابو پانے کےلئے مزید سینکڑوں بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر بھیجے جارہے ہیں۔








