27.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی...

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔ 20 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کے فروغ کے لئے مسلح تنازعات کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاری مسلح تنازعات سے متاثر ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں عام شہریوں کے مصائب و الام کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پاس کریں ۔ ان علاقوں میں ہزاروں مرد خواتین اور بچے ایسی جنگوں کے نتائج بھگت رہے ہیں جن کے شروع کرنے میں ان کا کوئی کردار نہےں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=206

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں