- Advertisement -
نیویارک ۔ 9 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ترقی کرتی ہوئی معیشت اور پڑوسی ممالک کے ساتھ امن پاکستان کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے، یہ بات انہوں نے یو ایس آرمی وار کالج کے طلباءاور فیکلٹی ممبران کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانا اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پرلانا پاکستان کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔ یہی قومی ترجیحات ہماری بین الاقوامی سفارتکاری اور سفارتی سرگرمیوں کا محور ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324
- Advertisement -