اقوام متحدہ ۔ 15 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے متحد ہو کر کام کرے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پا کستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ گزشتہ روز سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی سطح پر دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پا کستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور پاکستان دہشتگردی کے خاتمہ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔