اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو اقوام متحدہ ۔ 18 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو اپنا حصہ ظاہر کرنے کے بھارتی حربے اس بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ وہ ” اے پی پی“ …

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو
اقوام متحدہ ۔ 18 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو اپنا حصہ ظاہر کرنے کے بھارتی حربے اس بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ وہ ” اے پی پی“ سے گفتگو میں بھارت میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ ظاہر کرنے بارے قانون سازی پر تبصرہ کر رہی تھیں۔ انہوں نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر کے نام ایک خط میں حکومت پاکستان کی طرف تشویش کے اظہار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ متعدد قراردادیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

Leave a Reply