اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا تقریب سے خطاب

اقوام متحدہ ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان نے بحرانوں میں گھرے ہوئے 130ملین کے لگ بھگ افراد کی امداد کےلئے جامع اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے، عالمی برادری افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کےلئے پاکستان اورافغانستان کے ساتھ تعاون کرے، انسانی بحرانوں میں گھرے ہوئے افراد کی مدد کےلئے سیاسی عزم ضروری ہے ۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ …

اقوام متحدہ ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان نے بحرانوں میں گھرے ہوئے 130ملین کے لگ بھگ افراد کی امداد کےلئے جامع اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے، عالمی برادری افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کےلئے پاکستان اورافغانستان کے ساتھ تعاون کرے، انسانی بحرانوں میں گھرے ہوئے افراد کی مدد کےلئے سیاسی عزم ضروری ہے ۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوا م متحدہ کی اقتصادی اورسماجی کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ ”ہیومینٹیرین افیئرز“ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ انسانی بحرانوں میں گھرے ہوئے لوگوں کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری ان کمزور اورخطرات میں گھرے ہوئے لوگوں کی امداد کےلئے عزم ، اخوت اور بھائے چا رے کے جذبے کے تحت اقدامات کریں گے ۔

Leave a Reply