اقوام متحدہ ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر اورعالمی ادارے کے دیگرسینئرحکام کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے قابض افواج کو بے گناہ شہریوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات سے حوالہ سے حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سلامتی کونسل کے صدر جاپان کے سفیر کورو بیشو، سیکرٹری …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل کے صدر اورعالمی ادارے کے دیگرسینئرحکام کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ میں مطالبہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 20 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر اورعالمی ادارے کے دیگرسینئرحکام کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے قابض افواج کو بے گناہ شہریوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات سے حوالہ سے حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سلامتی کونسل کے صدر جاپان کے سفیر کورو بیشو، سیکرٹری جنرل کے چیف آف سٹاف ایڈمنڈملے اوردیگر سینئر حکام سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے اوربھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کا شکار بننے والے کشمیریوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن کئی عشرے گزرنے کے بعد بھی یہ وعدہ پورا نہیں ہوا اور اس کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اقوام متحدہ کی فوری توجہ کی متقاضی ہے کیونکہ اس سے خطے کے امن وسلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی طرف سے پیلٹ گن کے استعمال کے نتیجہ میں 100 سے زیادہ نوجوانوں کی بینائی ضائع ہوچکی ہے۔








