اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کو مختلف عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا، میں نے خود بھی اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے بعد بھی میں نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاکستان سے پکڑے جانے کو اٹھایا ہے اور دنیا کو یہ بتایا کہ بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔