اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا یوم سیاہ کے حوالہ سے تقریب سے خطاب

89

نیویارک ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی جارحیت اور نہتے کشمیریوں پر بدترین ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی جدوجہد کو اجاگرکرنے کےلئے سیاسی اور سفارتی سطح پر اقدامات کررہا ہے ، بین الاقوامی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرکے عوام پر بھارتی ظلم وستم کی طرف مبذول کرانے اوربھارت پر دباﺅ ڈالنے کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ یہ بات انہوں نے نیویارک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں پاکستان ہاﺅس میں یوم سیاہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ارکان کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔