نیویارک ۔ 11 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں موجود حل طلب تنازعات سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ پائیدار امن کے لئے مسائل کا بنیادی حل ضروری ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات سے گریز کے موضوع پر سلامتی کونسل سے خطاب میں پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ دنیا میں نئے اور پیچیدہ تنازعات سامنے آرہے ہیں جبکہ پاکستان سفارتکاری کے ذریعے امن کوششوں کی حمایت کرتا آرہا ہے۔