اقوام متحدہ ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی مہم کو اسلام یا کسی دوسرے مذہب یا نسل مخالف نعرے تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اس موضوع پر ایک مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کو اس کیی تمام پیچدگیوں کے پس منظر میں سمجھا جانا چاہیے اور اس بات کا بغور جائزہ لیا جانا چاہیے کہ خاتمے کی تمام تر کوششوں کے باوجود یہ نئے خطوں تک پھیل اور نئی صورتیں کیوں اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ان وجوہات پر بھی غور کی ضرورت ہے جو دہشت گردوں کی طرف سے نئی افرادی قوت کی آسانی سے تلاش میں کارفرما ہیں۔ اس حوالے سے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعات کے حل کے اقدامات، طاقت کا غیرقانونی استعمال، بیرونی جارحیت اورر دوسروں کے امور میں مداخلت، حق خودارادیت سے انکار، سیاسی و اقتصادی ناانصافیوں اور مختلف طبقات کی محرومیوں میں اضافے جیسے عوام قابل غور ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42314