نیویارک ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان نے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے حالیہ تشدد کی مذمت کئے جانے کا بیان جاری کرنے میں ناکامی کو افسوسناک قرار دیا ہے جو امریکی سفارتخانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر احتجاج کر رہے تھے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اسلامی تعاون تنظیم ( …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا او آئی سی کے رکن ممالک کے سفیروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
نیویارک ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان نے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے حالیہ تشدد کی مذمت کئے جانے کا بیان جاری کرنے میں ناکامی کو افسوسناک قرار دیا ہے جو امریکی سفارتخانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر احتجاج کر رہے تھے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے رکن ممالک کے سفیروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک تشدد کے واقعہ کو پوریی دنیا نے ٹی وی کی سکرینوں پر دیکھا اور بین الاقوامی برادری کے سامنے فلسطینوں پر بہیمانہ فائرنگ کا یہ واقعہ رونما ہوا جبکہ سلامتی کونسل امریکہ کی مخالفت کے باعث اسرائیل کی مذمت کا بیان تک جاری نہ کرسکی۔








