اقوام متحدہ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن اوراستحکام کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ، خطے میں قیام امن کےلئے کئی عشروں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب تہمینہ جنجوعہ نے گذشتہ روز تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق امور پر اقوام متحدہ …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب تہمینہ جنجوعہ کا جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن اوراستحکام کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ، خطے میں قیام امن کےلئے کئی عشروں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب تہمینہ جنجوعہ نے گذشتہ روز تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق امور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے خطے کا امن اور سلامتی کا ماحول ایک طاقت کی علاقائی بالادستی، اسلحہ کی دوڑ اورسلامتی سے متعلق امور پر بامعنی مذاکرات سے مسلسل انکار کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہے ۔








