26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںاقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی بصارت سے محروم رکن...

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی بصارت سے محروم رکن صائمہ سلیم کی پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی بصارت سے محروم رکن صائمہ سلیم نے قوم کو قابل فخر یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے مضبوط عزم کے ساتھ بھارت کی غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے خصوصی انٹرویو میں صائمہ سلیم نے پاکستان کی مسلسل کامیابی اور خوشحالی کی امید کا اظہار کیا ۔انہوں نے بھارت کی پالیسیوں اور بیانیے کا مقابلہ کرنے میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ثابت قدم اور تسلیم شدہ آواز کی بھی تعریف کی۔لچک اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے غلط معلومات کے خلاف انصاف اور سچائی کی وکالت میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کشمیر کے حقوق کے لیے بیداری اور وکالت کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی انتھک کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے درپیش رکاوٹوں کا ذکر کیا اور کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو روکنے اور غلط معلومات کی مہم کے پیچھے سچائی کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ ان چیلنجوں کے باوجود پاکستان اپنے مقصد کے لیے بے خوف اور پرعزم ہے۔انہوں نے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرنے اور بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے حقوق کے لیے انصاف اور سچائی کے لیے ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی مشن مزید بڑے عزم کے ساتھ اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کی غلط معلومات کی مہموں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں اہم سفارتی سنگ میل حاصل کیے ہیں۔انہوں نے روشنی ڈالی کہ مسلسل وکالت اور اسٹریٹجک مواصلات کے ذریعے پاکستان نے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے اور بھارت کی طرف سے پھیلائے جانے والے جھوٹوں کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سفارتی کامیابی نے پاکستان کی ساکھ کو اجاگر کیا ہے اور بین الاقوامی فورمز پر قومی بیانیہ کو اجاگر کیا ، جس سے جاری چیلنجز کے درمیان انصاف اور سچائی کے لیے پاکستان کے عزم کو تقویت ملی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں