37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عامر خان کا جنرل...

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عامر خان کا جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی سے خطاب

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان نے اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں سے متعلق عالمی معاہدے کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا ہےاور کہا ہے ان کے ملک نے افغان مہاجرین کی بے مثال میزبانی کی ہے اور 4 دہائیوں تک تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل درآمد کیا جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی جاری رہا۔ پناہ گزینوں کے عالمی معاہدے میں پناہ گزینوں اور ان کا خیر مقدم کرنے والے ممالک زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عامر خان نے جنرل اسمبلی کی سماجی، انسانی اور ثقافتی امور کی تھرڈ کمیٹی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)فلیپو گرینڈی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ موجودہ پیچیدہ اور کثیر الجہتی چیلنجز تحفظ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور پائیدار حل تیار کرنے کے لیے زیادہ مضبوط اور اجتماعی کوششوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اس وقت دنیا میں 10کروڑ افراد بے گھر ہیں اور یوکرین تنازعہ کے باعث دوسری جنگ عظیم کے بعد مہاجرین کا سب سے تیز ترین بحران سامنے آیا جس کے باعث ایک کروڑ 40لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

- Advertisement -

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان نے اپنے معاشی اور سماجی دباؤ کے باوجود ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور 8لاکھ 50ہزار افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میزبانی کی ہے، جنہیں سرکاری پرائمری سکولوں میں مفت داخلہ اور سکالرشپ کے ساتھ اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور بینک اکاؤنٹس اور ذریعہ معاش کے بے شمار مواقع حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کے لیے امدادکو وسیع کرنے اور نئے شراکت دار ممالک اور اداروں کی مدد حاصل کرنے کے لیے یو این ایچ سی آر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید ہے کہ اس سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی امداد میں واضح اضافہ ہوگا۔انہوں نےکہا کہ یو این ایچ سی آر کو پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کی مقامی ضروریات کے حوالے سے حساس ہونا چاہیے اور اپنی پالیسیوں کے نفاذ کو مقامی ماحول کے مطابق بنانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)فلیپو گرینڈی نے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی نقل مکانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جہاں ایک طرف پہلے ہی متعدد افغان پناہ گزین مقیم ہیں وہاں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث ملک میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی ہوئی۔ انہوں نے ایجنسی کے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یو این ایچ سی آرکو اپنی ایجنسی کے بجٹ کی طرف رجوع کرتے ہوئے،

انہوں نے کہا کہ اسے عام طور پر دو طرفہ اور کثیر جہتی ڈونر ممالک سے 5 بلین ڈالر ملتے ہیں جس میں اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ یوکرین جنگ کے باعث اس کے اخراجات میں ایک بلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور موجودہ فنڈنگ میں 700 ملین ڈالر کی کمی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=335688

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں