اقوام متحدہ نے لیبیا میں انتخابات کے انعقاد کی حمایت کر دی

اقوام متحدہ ۔ 7 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں رواں برس دسمبر میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ انتخابات بدامنی کے شکار لیبیا کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 29 مئی کو فرانس میں ہونے والے ایک اجلاس میں لیبیا میں انتخابات کے حوالے سے اتفاق کیا گیا تھا۔ …

اقوام متحدہ ۔ 7 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں رواں برس دسمبر میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ انتخابات بدامنی کے شکار لیبیا کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 29 مئی کو فرانس میں ہونے والے ایک اجلاس میں لیبیا میں انتخابات کے حوالے سے اتفاق کیا گیا تھا۔ پیرس کانفرنس میں لیبیا کے تمام سیاسی دھڑوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ لیبیا 2011 میں معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے افراتفری کا شکار ہے۔