اقوام متحدہ نے پاک افغان سرحد پر باڈرمینجمنٹ استعدادکار کا جائزہ مکمل کرلیا

154

اقوام متحدہ ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کے تناظر میں اقوام متحدہ نے پاک افغان سرحد پر باڈر منیجمنٹ استعدادکار کا جائزہ مکمل کرلیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق2016ءمیں پاکستان سے 6لاکھ افغان مہاجرین تورخم بارڈ اورسپن بولدک بارڈ سے واپس لوٹے ہیں۔مہاجرین کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن ( آئی او ایم) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپریل میں تورخم اور سپن بولدک کے کئی دورے کئے گئے ہیں۔