23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ نے یوتھ آفس کے قیام کے لیےقرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ نے یوتھ آفس کے قیام کے لیےقرارداد منظور کرلی

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔9ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے یوتھ آفس کے قیام کے لیے ایک قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قراردادجسے ووٹ کے بغیر منظور کیا گیا ہے کامقصدیوتھ آفس اقوام متحدہ میں امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے شعبوں میں نوجوانوں کے مسائل کوسامنے لانا

- Advertisement -

، ان کے حل کے لیےکوشش کرنا ہےاور عالمی ادارے کے کام میں نوجوانوں کی زیر قیادت اور نوجوانوں کی تنظیموں کو فروغ دینا ہے۔

یوتھ آفس کو یہ بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ نوجوانوں کے مسائل کی پیش رفت پر اقوام متحدہ کے نظام میں وسیع تر تعاون، ہم آہنگی اور جوابدہی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=326353

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں