کمپالا ۔ 17 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)نے یوگنڈا کے شمال مشرقی علاقے میں مکسڈ فوڈ کی تقسیم پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈبلیو ایف پی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کاراموجا کے سیمی یارڈ علاقے میں’ نیوٹریشیس مکسڈ فوڈ :سپرسیریل‘کھانے والے کئی افرادکے بیمار ہونے اور ہسپتال میں داخل ہونے کی رپورٹ کے بعد اس کی تقسیم بند کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سپر سیریل کا لوگوں کے بیمار ہونے سے تعلق ہونے کے شبہ کے پیش نظر ڈبلیو ایف پی نے پناہ گزین کیمپوں اور زچہ بچہ کی صحت اور غذائی پروگرام سمیت پورے یوگنڈا میں احتیاط کے طورپر اس کی تقسیم بندکردی ہے۔