اقوام متحدہ کاافریقہ اور عرب جزیرہ نما میں بھوک کے شکار 20 ملین سے زیادہ انسانوں کی امداد کے فقدان پر افسوس کا اظہار

103

اقوام متحدہ۔ 23 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے افریقہ اور عرب جزیرہ نما میں بھوک کے شکار 20 ملین سے زیادہ انسانوں کے لیے امداد کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس عالمی ادارے کے ایک ترجمان کے مطابق ڈونرز نے جنوبی سوڈان، صومالیہ، شمال مشرقی نائیجیریا اور یمن کے لیے محض 422 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے بھی اس انسانی المیے کے تناظر میں عطایت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیاہے۔