27.2 C
Islamabad
ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کابرکینا فاسو کی جانب سے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کو ناپسندیدہ شخصیت...

اقوام متحدہ کابرکینا فاسو کی جانب سے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔30اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے برکینا فاسو کی عبوری حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور ملک میں انسانی ہمدردی کی کوآرڈینیٹر، کیرول فلور سمرچنیاک کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ شنہوا نے یواین سربراہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انتونیو گوتریش کو فلورسمرچنیاک کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور برکینا فاسو میں اقوام متحدہ کے وسیع تر نظام پر مکمل اعتماد ہے ۔

دوجارک نے کہا کہ ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا اصول اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر لاگو نہیں ہوتا، کسی بھی اہلکار کو واپس بلانے کا اختیار صرف سیکرٹری جنرل کے پاس ہے اور یہ فیصلہ محتاط تحقیقات کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نےکہا کہ انتونیو گوتریش اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ برکینا فاسو کے عوام کی حمایت جاری رکھے گی اور عبوری حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔دوجارک نے بتایا کہ فلورسمرچنیاک برکینا فاسو چھوڑ چکی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں