اقوام متحدہ ۔24نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ایتھوپیا میں تشدد کی وجہ سے اپنے عملے کو کو واپس بلا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ ایتھوپیا میں سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئےاقوام متحدہ نے تمام عملے کو عارضی طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیاہے تاہم ضروری سونپےگئے کام کو انجام دینے کے لیے عملہ ایتھوپیا میں ہی رہے گا۔
شمالی ایتھوپیاکا علاقہ ٹیگرےگذشتہ ایک سال سےبدامنی کی لپیٹ میں ہے اور سٹیفن دوجارک نے اس علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو انتہائی غیر متوقع قرار دیا ہے۔