اقوام متحدہ کا جمہوریہ کانگو کے عسکریت پسندوں سے حکومت سے لڑائی بند،اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ

99
Security Council
Security Council

ٹوکیو۔24فروری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے عوامی جمہوریۂ کانگو میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں پر زور دیا ہے کہ لڑائیاں فوری طور پر بند کرکے اُن علاقوں سے نکل جائیں جن پر اُن کا کنٹرول ہے۔ این ایچ کے، کے مطابق سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں جمہوریۂ کانگو میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں سے فائربندی پر زور دیا گیا ۔

قرارداد میں ہمسایہ ملک روانڈا کی مسلح افواج کو ایم ۔23 کی حمایت بند کرنے اور پیشگی شرائط کے بغیر فوری طور پر عوامی جمہوریۂ کانگو سے انخلا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ۔عوامی جمہوریۂ کانگو میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بِنتؤ کیئِتا نے اِس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایم۔ 23 گروپ غالباً دارالحکومت کِنشاسا کی طرف پیش قدمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔