36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کا جنوبی سوڈان میں وقت پر انتخابات کے انعقاد کو...

اقوام متحدہ کا جنوبی سوڈان میں وقت پر انتخابات کے انعقاد کو ترجیح دینے پر زور

- Advertisement -

جوبا ۔8دسمبر (اے پی پی):جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یواین ایم آئی ایس ایس ) نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ 2024 میں انتخابات، سیکورٹی خدشات اور انسانی بحرانوں سے متعلق مسائل کو جلد حل کرے۔

جنوبی سوڈان کے سیکرٹری جنرل کے نائب خصوصی نمائندے اور یواین ایم آئی ایس ایس کے افسر انچارج گوانگ کانگ نے کہا کہ حکومت کو انتخابات اور آئین ساز اداروں کو مکمل طور پر فنڈز فراہم کرنا اور ان کو فعال کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے نے جنوبی سوڈان میں امن کی نگرانی کرنے والے دوبارہ تشکیل شدہ مشترکہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کمیشن (آر جے ایم ای سی ) کی مکمل میٹنگ کو بتایا کہ ہم نے تمام رہنماؤں سے تمام مسائل کو حل کر نے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انتخابات وقت پر ہونے کے لیے ضروری تکنیکی اور آپریشنل فیصلوں کو حل کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418004

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں