اقوام متحدہ ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے آج جنوبی سوڈان کے صدر سالوا یر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی سیاسی تبدیلی امن معاہدے کے تحت ہونی چاہیے۔صدر سالویر نے نائب صدر اور اپنے حریف رچرڈ مچار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔مچار نے اس ماہ کے شروع میں ان کے اور صدر سالویر کے حامیوں کے درمیان ہوئے تشدد کے بعد دارالحکومت جوبہ کو چھوڑ دیا تھا۔