اقوام متحدہ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگران ادارے نے بتایا ہے کہ باغیوں کے علاقوں سے پناہ کے متلاشی سینکڑوں شامی مرد حکومتی کنٹرول کے علاقوں میں داخل ضرور ہوئے لیکن اب ان کا اتہ پتہ معلوم نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق لاپتہ ہونے والے شامی مردوں کی عمریں 30 اور 50 برس کے درمیان ہیں اور اِن کے لاپتہ ہونے کے بارے میں تفصیلات ان کے خاندانوں کی جانب سے سامنے آئی ہیں