اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں کے سعودی پر حملہ روکنے کی تجویز کا خیر مقدم

40
ٹیگرے میں خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے، اریٹیریا کی افواج علاقے سے نکل جائیں ، اقوام متحدہ
ٹیگرے میں خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے، اریٹیریا کی افواج علاقے سے نکل جائیں ، اقوام متحدہ

صنعائ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملہ بند کرنے کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ علاقے میں لڑائی کو ختم کرنے کے لیے یہ مثبت پیغام ہے۔اسکائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے یمن کے خصوصی نمائندے مارٹن گرفٹس نے تمام فریقین سے علاقے میں تشدد، فوجی اضافہ اور غیر ضروری بیان بازی کو کم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ حوثی باغیوں کے اہم لیڈر مہدی المشط نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی تنظیم سعودی عرب کے شمالی علاقے میں میزائل اور ڈرون کے تمام حملوں کو مکمل طور پر روک دے گا لیکن اگر جنگ کی گئی تو اس کے نتائج انتہائی مہلک ہوں گے