22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںاقوام متحدہ کا دن انصاف، سماجی ترقی اور آنے والی نسلوں کو...

اقوام متحدہ کا دن انصاف، سماجی ترقی اور آنے والی نسلوں کو جنگ سے بچانے کے لیے عالمی برادری کے اجتماعی عزم کی نشاندہی کرتا ہے، پاکستان

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے کہا ہے کہ وہ آج اقوام متحدہ کا دن عالمی برادری کے ساتھ ملکر منارہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ دن انصاف، سماجی ترقی اور آنے والی نسلوں کو جنگ کی لعنت سے بچانے کے لیے عالمی برادری کے اجتماعی عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق پاکستان اس موقع پر اقوام متحدہ اور اس کی تمام ایجنسیوں، فنڈز اور پروگراموں کے پاکستان میں کام کرنے والے سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں