اقوام متحدہ کا شمالی ایتھوپیا میں ہنگامی کارروائیوں کے لیے 40 ملین ڈالر فنڈ کا اعلان

40

اقوام متحدہ ۔16نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے شمالی ایتھوپیا میں ہنگامی کارروائیوں کے لیے 40 ملین امریکی ڈالر کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے اعلان کے حوالے سے بتایا کہ ایتھوپیا کے تنازعہ سے متاثرہ شمالی علاقے میں ہنگامی کارروائیوں کو بڑھانے کے لیے 40 ملین امریکی ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔عالمی ادارے کے اعلیٰ ہنگامی امدادی اہلکار مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے

کہ شمالی ایتھوپیا میں لاکھوں لوگ مشکل زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ انسانی بحران گہرا اور وسیع تر ہوتا جا رہا ہےؕ ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شمالی ایتھوپیا میں خواتین، لڑکے اور لڑکیاں مسلسل تنازعات کا شکار ہیں اور ان تنازعات کے پیش نظر ان کے تحفظ کی ضروریات بہت کم ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ نئی امداد ان تنازعات کے شکار لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد کرے گیؕ ۔