اقوام متحدہ ۔ 06جنوری(اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ کی حکومت کے اس فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے، جس کے تحت اس نے عالمی ادارے کے خصوصی مندوب کو ملک سے بےدخل کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اس شورش زدہ افریقی ملک کے لیے نیا مندوب مقرر کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ صومالی حکومت نے اقوام متحدہ کے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سفارت کار نکولس ہیسم کو یکم جنوری کو ملک سے بےدخل کر دیا تھا۔ اس مندوب نے جہادی تنظیم الشباب سے منحرف ہونے والے ایک شخص کی گرفتاری کے حکومتی فیصلے پر تنقید کی تھی۔ یہ منحرف شخص مقامی الیکشن میں حصہ لینا چاہتا تھا۔