اقوام متحدہ ۔25اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے عدم تحفظ، عدم مساوات اور عدم اعتماد کی وجہ سے عالمی سماجی بحران بڑھنے بارے خبردار کیا ہے ۔اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دنیا بھر میں اربوں لوگ نوکریوں کے خاتمے کے خوف میں زندگی گزار رہے یا روزگار کی تلاش کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، کیونکہ اقتصادی عدم استحکام، تنازعات اور موسمیاتی تغیرات عالمی سلامتی کو تباہ کررہے ہیں ۔ جمعرات کو شروع کی گئی ورلڈ سوشل رپورٹ 2025 کے مطابق تعلیم یافتہ لوگوں کا خیال ہے کہ آج کی زندگی 50 سال پہلے کی نسبت بدتر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زندگی کی تسکین کے بارے سروے کئے گئے تقریباً 60 فیصد لوگوں نے بتایا کہ وہ پر امن زندگی گزارنے کے لئے جدوجہدکر رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق معاشی عدم استحکام اب دنیا کے غریب ترین خطوں تک محدود نہیں رہابلکہ اعلی آمدنی والے ممالک میں ملازمت کی غیر یقینی صورتحال ہے۔غیر رسمی ملازمتوں میں تشویشناک اضافے سے عدم تحفظات مزید بڑھ گئے ہیں۔ بہت سے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں غیر محفوظ ملازمتیں معمول بنی ہوئی ہیں، جو کارکنوں کو کم تنخواہ، عدم استحکام میں مبتلا کررہی ہیں ۔رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ 2.8 بلین سے زیادہ لوگوں کے لیے جو کہ 6.85 ڈالر یومیہ سے کم پر زندگی گزار رہے ہیں ، غربت کی دہلیز پر ہیں اور ایک چھوٹا سا جھٹکا بھی لوگوں کو انتہائی غربت میں ڈال سکتا ہے۔
موسمیاتی تغیرات کے بڑھتے ہوئے اثرات نے بگڑتے تنازعات، مقامی معیشتوں کو مزید کمزور کردیا ہے اور خاص طور پر ترقی پذیرممالک میں عدم مساوات کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی (57 فیصد) اب حکومت پر کم اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ 21ویں صدی میں پیدا ہونے واے افراد میں اعتماد کی سطح کم ہے۔ اور بھی کم ہیں اور لوگوں کا ایک دوسرے پر اعتماد بھی ختم ہو رہا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے حامل ممالک میں 30 فیصد سے بھی کم لوگوں کا خیال ہے کہ زیادہ تر دوسروں پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، جو سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتا ہے اور اجتماعی کارروائی کے لیے کوششوں کو پیچیدہ بناتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعےغلط معلومات اوراس کا پھیلاؤمعاشرتی تقسیم کو تقویت اور بداعتمادی کو ہوا دے رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھوکہ دہی اور نفرت انگیز تقریر پھیلانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور تنازعات کو ہوا دینے کا باعث بن رہے ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے رپورٹ کے پیش لفظ میں اتحاد اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں جن عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے وہ اجتماعی حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اکٹھے ہونے اور ایک ایسی دنیا بنانے کے عزم کو مضبوط کرنا چاہیے جو ہم میں سے ہر ایک کے لیے زیادہ منصفانہ، محفوظ، لچکدار اور متحد ہو۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587541