اقوام متحدہ کا فلسطینی مہاجرین کو یرموک کیمپ میں واپسی کی اجازت دینے پر شام کے فیصلے کا خیرمقدم

67

دمشق ۔ 8 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے دمشق کے نواح میں واقع الیرموک کیمپ میں فلسطینی مہاجرین کو واپسی کی اجازت دینے پر شامی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت فلسطینی مہاجرین کے لیے بحالی اور امداد کا کام کرنے والی ایجنسی انروا نے شامی حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ انروا کے ترجمان کرسٹوفر گننس نے کہا ہے کہ یرموک کیمپ میں مارچ 2011ء میں شام میں خانہ جنگی چھڑنے سے قبل قریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار فلسطینی مقیم تھے۔