اقوام متحدہ ۔13جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے بیت المقدس کے مقدس مقامات کی کی حیثیت کو برقرار رکھنے اور فلسطین اسرائیل مسئلہ کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عرب گروپ کے توسیعی ٹرائیکا کے مستقل نمائندوں سے ملاقات صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس بات کی تصدیق کرنے کا موقع ملا کہ ہمیں بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حالت کو برقرار رکھنا چاہیے اورکسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے دو ریاستی حل کو خطرہ لاحق ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین میں بستیوں کی تعمیر، بے دخلی، گھروں کی تباہی نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ کئی ممالک میں شدید غصہ اور مایوسی پیدا کر رہی ہے۔دو ریاستی حل کے بارے میں ایک فالو اپ سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا ماننا یہ ہے کہ اس کے لئے کوئی پلان بی نہیں ہے اور دو ریاستی حل کے امکان کو مسترد کرنا مشرق وسطی میں ہمیشہ کے لیے امن کے امکانات کو کمزور کر دے گا۔