اقوام متحدہ کا مالی کے صدر ، وزیراعظم کی فوری رہائی کا مطالبہ

64
United Nations

بماکو۔25مئی (اے پی پی):مغربی افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے مشن نے مالی کے گرفتار عبوری صدر باہ ندائو اور وزیراعظم مختار اوین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز مالی کی فوج نے عبوری صدر، وزیراعظم اور وزیر دفاع سلیمان دوکور کو گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں ۔

اقوام متحدہ کے مشن نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اس صورتحال میں صبرو تحمل اور برداشت سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ یہ گرفتاریاں گزشتہ روز حکومت تحلیل ہونے کے چند گھنٹوں بعد عمل میں لائی گئیں۔