23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے عالمی نظم و نسق کے لیے...

اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے عالمی نظم و نسق کے لیے دو نئے ادارے قائم کرنے کا اعلان

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔27اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے مصنوعی ذہانت کے عالمی نظم و نسق اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے دو نئے اداروں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جنرل اسمبلی کے ذریعے منظور کیا گیا اور اسے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق، اقوام متحدہ کا آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل برائے اے آئی اور عالمی مکالمہ برائے اے آئی نظم و نسق (Global Dialogue on AI Governance) دو نئے فورمز ہوں گے جو دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے محفوظ، شفاف اور اخلاقی استعمال کو فروغ دیں گے۔سائنسی پینل ہر سال اپنی رپورٹ پیش کرے گا، جنہیں جولائی 2026 میں جنیوا اور 2027 میں نیویارک میں ہونے والے عالمی مکالموں میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سیکریٹری جنرل جلد ہی پینل کے لیے نامزدگیاں طلب کریں گے۔یہ اقدام 2024 میں منظور ہونے والے "گلوبل ڈیجیٹل کمپیکٹ” اور "پیکٹ فار دی فیوچر” کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال کو عالمی فلاح کے لیے مؤثر بنانا ہے۔

انتونیو گوتریش نے تمام ممالک، اداروں اور نجی شعبوں سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخی اقدام میں تعاون کریں تاکہ مصنوعی ذہانت انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال ہو اور اس کے ممکنہ خطرات پر قابو پایا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں