اقوام متحدہ ۔2نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے وسطی افریقی جمہوریہ میں خصوصی فوجداری عدالت کے پہلے مقدمے کی تکمیل کا خیرمقدم کیا ہے ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے ترجمان سٹیقن دوجارک نےایسے سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ملک کی کوششوں میں ایک سنگ میل قرار دیا۔
ادھر، وسطی افریقا کی خصوصی فوجداری عدالت نے گزشتہ روز اپنے فیصلے میں مسلح گروہ کے 3ملزمان کو مئی 2019 میں ملک کے شمال مغرب میں لیمونا اور کوندجیلی کے علاقوں میں 46 شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کے علاوہ بعض انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم کا مجرم پایا۔
بیان میں کہا گیا کہ تینوں ملزمان کو 20 سال تک عمر قید کی سزا سنائی گئی ہےاور یہ فیصلہ اپیل سے مشروط ہے۔