قاہرہ۔ 19 جون (اے پی پی)19 جون اقوام متحدہ نے مصر کے سابق صدرڈاکٹر محمد مرسی کی عدالت میں سماعت کے دوران ہونے والی موت کی فوری اور مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاملات کے ہائی کمشنر کے ترجمان روپرٹ ولیولے کے حوالہ سے کہا کہ حراست میں کسی بھی حادثاتی موت کے بعد ایک خود مختار ادارہ کی جانب سے موت کی وجوہات کو واضح کرنے کے لئے فوری طور پر منصفانہ اور مکمل طور پر شفاف جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد مرسی کی حراست کی شرائط کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جس میں ناکافی طبی دیکھ بھال تک رسائی شامل ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہسابق صدر مرسی کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے سیاسی بازو دی فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی نے محمد مرسی کی موت کو قتل قرار دیدیا ہے۔