اقوام متحدہ ۔ 08 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کی طرف سے اس سلسلے میں جاری بیان میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بیان میں خودکش حملے سے متاثر ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اورافغان حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا گیا ہے۔