اقوام متحدہ کا کانگو میں تشدد کم کرنے کے عزم کا اظہار

94

اقوام متحدہ ۔ 19 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کانگو جمہوریہ میں تشدد کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کانگو جمہوریہ کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی لیلا زیروگوئی نے کانگو کے حالات پر سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی نقطہ نظر سے حساس اس ماحول میں تشدد کے خطرے کو کم کرنے کے لئے پرزور کوشش کریں گے۔کانگو میں گزشتہ سال دسمبر میں صدر جوزف کبیلا کا جاں نشین منتخب کرنے کےلئے قومی اسمبلی کی 500اور صوبائی کونسل کی 715سیٹوں پر الیکشن ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات نسبتاً پرامن طریقے سے ہونے کے باوجود وہ ملک کے مشرقی حصے میں جاری تشدد کے واقعات باعث تشویش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مشرقی حصے میں درجنوں مسلح گروپوں کی موجودگی باعث تشویش ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ کانگو کے عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کی کوششوں میں حکومت کی حمایت کریں تاکہ سیاسی بات چیت اور تعاون کو آگے بڑھایا جاسکے اوران مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکے جس سے کچھ علاقوں میں مسلح گروپ مستقل طورپر ختم ہوسکیں۔