اقوام متحدہ۔14ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ یواین ہیڈکوارٹر نیویارک سے کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ان سے سوال کیا گیا کہ ہیڈکوارٹر کو دنیا کے مہنگے ترین شہر میں سے منتقل کرنے سے لاکھوں ڈالر کی بچت ہوگی جو ضرورت مندوں کو عطیہ کی جا سکتی ہے
جس پر انہوں نے کہا کہ نیویارک میں عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کا فیصلہ رکن ممالک نے 1945 کی کانفرنس میں سان فرانسسکو میں کیا تھا اور انہیں نہیں لگتا کہ اس حوالے سے چارٹر کو تبدیل کرنے کا کوئی چانس ہے۔ قبل ازیں روسی حکام نشاندہی کر چکے ہیں کہ امریکا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کرنے والے نمائندوں یا اہلکاروں کو ویزا دینے سے انکار کر کے میزبان ملک کے طور پر اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔