اقوام متحدہ کا یمن میں جاری لڑائی کے عام شہریوں پر ہونے والے اثرات بارے تشویش کا اظہار

42
United Nations

اقوام متحدہ ۔14اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے یمن میں جاری لڑائی کےعام شہریوں پر ہونے والے اثرات بارے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعاون انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ یمن کے ماریب ، شبواہ اور البیدہ گورنریٹس میں حالیہ ہفتوں کے دوران جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ شہریوں پر تیزی سے تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ ستمبر میں ماریب میں تقریبا 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں جو کہ رواں سال اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

ادارے نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو برقرار رکھیں اور یمن کے تمام متاثرہ علاقوں بشمول ماریب ، شبواہ اور البیدہ میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور تنازعات والے علاقوں سے بھاگنے والے ؂شہریوں کو تحفظ فراہم کریں ۔