
اقوام متحدہ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارہ جموں و کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کشمیر پر خصوصی نمائندہ مقرر کریں جو سلامتی کونسل کی دیرینہ قراردادوں پر علدرآمد کروائے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کے ہائی کمشنر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پتہ چلانے اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دلوانے اور متاثرین کو انصاف اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے انکوائری کمیشن بھجوائیں۔