اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے سربراہ منیر اکرم کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر سے ملاقات

68

نیویارک ۔11مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے سربراہ اور پاکستانی سفیر منیر اکرم نےجنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اقتصادی وسماجی شعبوں کی سرگرمیوں کو موثر بنانے کے حوالہ سے مختلف امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وولکان بوزکیر نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد کورونا وائرس کی وبا سے درپیش چیلینجز کے باوجود اقتصادی وسماجی کونسل کے کاموں کوہم آ ہنگ اوران کے موثر ہونے کو یقینی بنانا ہے ۔

وولکان بوزکیر نے بتایا کہ انہیں اقتصادی وسماجی کونسل کے سربراہ اور پاکستانی سفیر منیر اکرم کی رابطہ کاری کے سلسلسلہ میں ہونے والی اس ملاقات سے بڑی خوشی ہوئی ہے ۔

سفیر منیر اکرم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیرسے ملاقات بڑی مفید رہی اور ہم نے جنرل اسمبلی اور اقتصادی وسماجی کونسل کے مشترکہ ایجنڈا والے کاموں اور اغراض و مقاصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا ۔